وزیراعظم کی مصری صدر سے گفتگو، مقبوضہ فلسطین سے اسرائیل کی مکمل واپسی پر زور

ilyas shakoori 27 May, 2021 عالمی

اردوویب نیوز(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق 'عمران خان نے بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کی مکمل واپسی، فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سمیت ان کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق دو ریاستی حل کے طور پر ایک آزاد، فعال اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو'۔