پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ،3 ہزار کیسز رپورٹ

urduwebnews 24 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3060 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.21 فیصد رہی۔