نئی دہلی:بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، مزید سیکڑوں کاشتکار گرفتار لیے گئے، پولیس حراست میں تشدد کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ جنوبی ایشیا کے چالیس وکلا نے امریکی صدرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر مداخلت کریں۔بھارتی کسان اپنے حق کے لیے چٹان بن گئے، مودی سرکار بھی اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے، کسانوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار کی جانے والی ماحولیات کی کارکن اور کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے شروع ہو گئے۔ دیشا راوی کی گرفتاری کے خلاف لوگوں نے بنگلور میں احتجاج کیا۔