سلامتی کونسل کافلسطینی شہریوں کےلیے فوری امداد پر زور

urduwebnews 23 May, 2021 عالمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں فریقین سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینی شہریوں کےلیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سےجاری ہوا ہے اس سے قبل امریکا نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوادیا تھا ۔