معین الدین چشتی کاعرس،پاکستانی زائرین شرکت سے محروم

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 عالمی

لاہور:حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ المعروف خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات اجمیر شریف (انڈیا) میں آج بروز منگل سے شروع ہورہی ہیں۔ہر سال سیکڑوں پاکستانی زائرین تقریبات میں شرکت کرتے تھے، اس مرتبہ کورونا اور پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستانی زائرین سے درخواستیں ہی طلب نہیں کی گئیں۔ دوسری طرف پاکستان نے سرحد بند ہونے باوجود سکھ یاتریوں کو ایک ہزار کے قریب ویزے جاری کیے ہیں۔