خانہ کعبہ میں دوران خطبہ مسلح شخص کی امام پر حملے کی کوشش

urduwebnews 22 May, 2021 عالمی

مکہ مکرمہ:خانہ کعبہ میں جمعے کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران احرام باندھے مسلح شخص نے منبر کی طرف دوڑ لگادی۔ رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کو منبر کے قریب موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ مسجد الحرام میں جس وقت حملے کی کوشش کی گئی اُس وقت شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے۔ حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ احرام باندھا شخص مسلح تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ منبر کی طرف دوڑ لگانے والے شخص کے پاس چھڑی پکڑی ہوئی ہے تاہم مسلح شخص کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واقعے کے دوران امام شیخ بندربلیلہ نے خطبہ جاری رکھا۔