یواےای نے لاہوریوں کیلئے بڑااعلان کردیا،زندہ دلان خوش

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 عالمی

لاہور:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لاہور میں جلد ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان اماراتی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔