پاکستان میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق،4 ہزارکیسزرپورٹ

urduwebnews 22 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق ہوگئے اور 4 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4007 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 88 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20177 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔