ملتان سمیت مختلف شہروں میں سکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان

urduwebnews 22 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:وفاقی وزارت تعلیم نے ملک کے مختلف شہروں میں سکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے ملتان، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت کئی شہروں میں اسکولز 6 جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ فیصل آباد،گجرات اور ملتان سمیت پنجاب کے 20، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 12 جب کہ سوات اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کے اسکول اب 6 جون کو کھلیں گے۔ مختلف شہروں میں سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کیا گیا جب کہ 5 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے۔