نیتن کی جنگی پالیسی پر بائیڈن کا صبر کا پیمانہ لبریز،امریکی میڈیا نے پردہ اٹھادیا

urduwebnews 19 May, 2021 عالمی

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےکہا ہےکہ وہ آج ہی غزہ حملوں میں قابل ذکر کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے جب کہ امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ یہ مطالبہ اس بات کا اشارہ ہےکہ صدربائیڈن کا نیتن یاہوکی جنگی پالیسی پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کاغزہ میں جنگی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہونےجو بائیڈن کوبتادیا ہے کہ اہداف کےحصول تک غزہ میں جنگی کاروائی جاری رہےگی۔