مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین، اسرائیلی فوج میں جھڑپیں

urduwebnews 19 May, 2021 عالمی

مغربی کنارہ:مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی مظاہرین سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید ہو چکے، شہدا میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے روکنے سے پھر انکار کردیا اور اسرائیل نےمصرکی جنگ بندی کی تجویزمستردکردی جب کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز قبول کی تھی اور تجویزپرجمعرات کی صبح 6 بجےسےعمل درآمدہونا تھا۔