رحیم یارخان:رحیم یار خان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ فیروزہ کے چولستانی علاقے چک 239 میں پیش آیا۔پولیس کا کہناہے کہ بچے کھیل رہے تھے کہ ریت کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والوں بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہے۔