’فلسطینی وزیرخارجہ کوجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کی کوشش‘

urduwebnews 18 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور وہ ترکی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہم فلسطینی وزیر خارجہ کا ترکی میں انتظار کررہے ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، ہم آج نہیں کل روانہ ہوں گے۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے، وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے۔