سینیٹ الیکشن،پی ڈی ایم میں سیٹوں کی تقسیم کاطریقہ کارسامنے آگیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 عالمی

پشاور:جمعیت علما اسلام (ف)کے صوبائی امیر مولانا عطاالرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی ہر جماعت کو ایک ایک سیٹ ملے گی لیکن کون سی سیٹ کسی جماعت کو ملے گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔پشاور میں پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے صوبائی قائدین کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور 26 مارچ کو لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کی جائے گی۔