فلسطین پراسرائیلی مظالم کیخلاف مشرق ومغرب میں احتجاج

urduwebnews 17 May, 2021 عالمی

غزہ:فلسطین پراسرائیلی مظالم کیخلاف مشرق ومغرب میں احتجاج جاری ہے۔ریلیاں نکالی گئیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانےکی جانب بڑھنےکی کوشش کی۔ اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کےکئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔واضح رہےکہ غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔