پاکستان میں کوروناکیسزمیں کمی،مزید 74 افرادکا انتقال

urduwebnews 17 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کوروناکیسزمیں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔گزشتہ روز وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔