پاکستان میں آج چاندنظرآناممکن ہی نہیں،فوادچودھری

urduwebnews 12 May, 2021 عالمی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عیدالفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔