پاکستان میں کورونا سے مزید 104افراد انتقال کرگئے

urduwebnews 12 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔