سعودیہ:اس سال بھی خصوصی شرائط کیساتھ حج کا اعلان

urduwebnews 10 May, 2021 عالمی

ریاض:سعودی عرب نے کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاو کے پیش نظر اس سال بھی خصوصی شرائط کے ساتھ حج کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی صرف سعودی عرب کے رہائشیوں کو ہی مخصوص شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی گئی تھی۔