شہبازشریف کو باہر جانے کی اجازت قانون سے مذاق ہے،حکومتی وزرا

urduwebnews 07 May, 2021 عالمی

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت پر حکمران جماعت کے رہنماؤں نے شدید تنقید کی ہے۔ اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، شہبازشریف اس سے پہلے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں ، سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کی اس گارنٹی کا کیا بنا؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے ، اتنی جلدی فیصلہ تو پنچائت میں بھی نہیں ہوتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، وزیراعظم نظام عدل کی کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر تیار نہیں ، اس کی بڑی وجہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔