پاکستان میں کوروناسے مزید140افرادجاں بحق

urduwebnews 07 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کوروناکی وبا سے مزید 140 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4298 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 140 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔