ناموس رسالت قانون پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،عمران خان کادوٹوک اعلان

urduwebnews 04 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کے لیے سب سےبڑھ کر ہے، ناموس رسالت ﷺ کےقانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یورپین پارلیمنٹ کی قرارداد سے متعلق کابینہ ارکان نے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کی قراردادکا سخت جواب دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺکےقانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم کسی کے دباؤ میں فیصلے نہیں کرتے، ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ وزیراعظم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وزراء معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں،حکومت اپنے طور پر معاملات کو دیکھ رہی ہے۔