اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4213 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45254 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4213 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 79 افراد انتقال کر گئے جو 25 اپریل کے بعد ملک میں اموات کی سب سے کم تعداد ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔