قاری عبدالغفار نقشبندی اللہ کو پیارے ہو گئے

urduwebnews 02 May, 2021 عالمی

ملتان(اردو ویب نیوز)قاری عبدالغفار نقشبندی اللہ کو پیارے ہو گئے۔عالم اسلام کے عظیم قاری,استاد القرا وزینت القرا قاری محمد عبدالغفار نقشبندی انتقال کر گئے۔وہ طویل عرصہ سے درس وتدریس سے وابستہ تھے اور اپنی خوبصورت آواز کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان اور بالخصوص ملتان کی پہچان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ان کے انتقال پر دینی حلقوں میں سوگ کی فضا طاری ہو گئی ہے۔