ملک میں 8تا16مئی سخت اقدامات کا فیصلہ

urduwebnews 02 May, 2021 عالمی

اسلام آباد:انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں 8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کردیا۔ این سی او سی کے مطابق بھارت نے وبا کو نظرانداز کیا اور آج وہ اس بیماری سے جنگ کررہا ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ 8 تا 16 مئی کے دوران نقل وحرکت روکنے کیلئے سخت اقدامات ہوں گے لہٰذا گھر رہیں محفوظ رہیں۔