اسرائیل کاشام میں ایرانی تنصیبات پرمیزائل حملہ،6ہلاک

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 عالمی

دمشق:اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں سے شام میں موجود ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 ایرانی جنگجو ہلاک ہوگئے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات پر میزائل داغے، زیادہ تر میزائل ایرانی تنصیبات اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کے پر لگے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گولان پہاڑیوں سے داغے گئے اکثر میزائلوں کو قومی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا اور ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔