بھارت،ایک روزمیں 3 لاکھ 86 ہزارکورونا کیسزکاریکارڈ

urduwebnews 30 Apr, 2021 عالمی

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں۔آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی تیزی سے بڑھی ہے جس میں بھارتی وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 7 اگست کو کورونا کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک جا پہنچی تھی جو 23 اگست کو 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ ہوگئی۔ 28 ستمبر کو کورونا کیسز کی تعداد 60 لاکھ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ اور 29 اکتوبر کو 80 لاکھ تک جاپہنچی جب کہ 20 نومبر کو یہ تعداد 90 لاکھ ہوئی جو 19 دسمبر کو ایک کروڑ ہوگئی۔ بھارت میں 19 اپریل کو کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک جاپہنچی جب کہ اب تک بھارت بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 28 کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔