پاکستان میں کوروناکے5112 نئے کیسز، 131 افراد دم توڑ گئے

urduwebnews 30 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 131 افراد دم توڑ گئے جبکہ 5112 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49099 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 131 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17811 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 20823 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91547 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3272 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 11465 ہو گئی ہے۔