آکسیجن کی پیداوار،پاکستان سٹیل ملزکی جانچ پڑتال مکمل

urduwebnews 29 Apr, 2021 عالمی

کراچی:پاکستان سٹیل ملز سے آکسیجن کی پیداوار کے معاملے پر ماہرین کی ٹیم نے آکسیجن پلانٹس کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ماہرین کی ٹیم نے پاکستان سٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹس کی مشینری کا جائزہ لیا، ٹیم ملز سے آکسیجن کی ممکنہ پیداوار پر رپورٹ تیار کرےگی جب کہ ماہرین کی ٹیم کی جانچ رپورٹ آج مکمل ہونے کی توقع ہےجو وفاقی حکومت کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے پلانٹ کو آکسیجن پیداوار کے لیے چلانے کا فیصلہ جانچ رپورٹ کی روشنی میں کیا جائےگا۔