پاکستان میں کوروناکے مزید5480کیسز،150 افرادچل بسے

urduwebnews 29 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 150 افرادچل بسےجبکہ 5480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57013 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 150 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.61 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17680 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 15711 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89838 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3699 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 8193 ہو گئی ہے۔