پاکستان میں کورونا سے اموات کی ڈبل سنچری

urduwebnews 28 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں پہلی بار ایک روز میں وبا سے 200 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔ کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 5 ہزار 292 افراد کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جبکہ 201 مریض انتقال کر گئے۔ وائرس کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز مجموعی طور پر 49 ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں نتائج مثبت آنے کی شرح 10.7 فیصد رہی جبکہ فعال کیسز 88 ہزار 207 تک پہنچ چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرسنے 8 لاکھ 10 ہزار 231 افراد کو متاثر کیا ہے جن میں سے 17 ہزار 530 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔