پاکستان میں کوروناکاہردسواں ٹیسٹ پازیٹو،مزید142جاں بحق

urduwebnews 27 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کوروناکی صورتحال بدستورخراب ہورہی ہے۔کوروناٹیسٹ کے نتیجے میں ہردسواں شہری پازیٹوآرہاہے۔ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 142 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ 4400 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43981 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4487 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 142 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17329 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 4939 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87794 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5770 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 99818 ہو گئی ہے۔