سیاحوں کی عیدخراب،سیر کاپروگرام بنانے سے پہلے یہ خبرپڑھ لیں

urduwebnews 27 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:سیاحوں کی عیدخراب ہوگئی۔عیدپرسیروتفریح کاپروگرام بنانے سے پہلے یہ خبرپڑھ لیں۔حکومت نے عید کے موقع پر ملک بھر میں سیاحت پر پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے جاری کردیے جس کے تحت 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی، سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورنٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔