پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد8 لاکھ سے تجاوزکرگئی

urduwebnews 26 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے،4825 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 70 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17187 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 452 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 89219 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4234 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94034 ہو گئی ہے۔