وزیر اعظم آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کرینگے

urduwebnews 25 Apr, 2021 عالمی

ملتان(اردو ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان آج ملتان کا دورہ کرینگے۔وزیراعظم کے دورے کے سلسلے میں سرکٹ ہائوس میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔وزیراعظم اپنے دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کرینگے۔وزیراعظم اس موقع پر جنرل بس سٹینڈ پر نئی پناہ گاہ کا بھی افتتاح کرینگے۔وزیراعظم ملتان کیلئے 30 ارب روپے کے پیکیج کا بھی اعلان کرینگے۔وزیراعظم وہاڑی روڈ پر مدراینڈ چائلڈ کیئرہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیراعظم نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد کوٹہ کا بھی اعلان کرینگے۔