نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ یہ کورونا وباکی لہر نہیں سونامی ہے،ہسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی روکنے والوں کوپھانسی دیدی جائے گی۔ خیال رہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کےدوران بھارت میں کوروناکیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ اور اموات 5500 سے زائد تک ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔