پاکستان میں میں کورونا سے مزید 118 افراددم توڑ گئے

Muhammad Dastagir 25 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں میں کورونا سے مزید 118 افراددم توڑ گئے۔5611 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55128 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5611 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 118 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.17 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17117 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 95627 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 88698 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3324 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 89812 ہو گئی ہے۔