پاکستان میں کوروناسے اموات کاریکارڈقائم

Muhammad Dastagir 24 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں 157 اموات ہوئیں جو پاکستان میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52402 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5908 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 157 افراد انتقال کر گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی بار سب سے زیادہ 153 اموات 20 جون 2020 کو ریکارڈ کی گئی تھیں۔