ایدھی فائونڈیشن کاجذبہ انسانیت،بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش

Muhammad Dastagir 23 Apr, 2021 عالمی

کراچی:ایدھی فائونڈیشن کاجذبہ انسانیت،ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارت میں میڈیکل کا شعبہ بحران کا سامنا کررہا ہے، تشویشناک صورتحال دیکھ کر فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جو اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا۔ خط میں بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے، فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، ڈرائیور،آفس اور سپورٹنگ اسٹاف معاونت کرینگے۔بھارتی حکومت کی تجاویز کے مطابق ایدھی ٹیم کسی بھی حساس علاقے میں کام کرسکتی ہے۔