ملک میں کوروناسے مزید144ہلاکتیں،5800کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 23 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 144 افراد انتقال کرگئے جب کہ 5800 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53818 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5870 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 144 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 10.9 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16842 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 84108 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84976 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5685 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 82290 ہو گئی ہے۔