توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیدادنیلامی کا حکم

Muhammad Dastagir 23 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نواز شریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت اسے نیلام کر سکے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے کہا کہ جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے، نواز شریف کی گاڑیاں بھی پولیس کی مدد سے قبضے میں لے کر 30 دن کے اندر نیلام کی جائیں۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا وہ نیلام کی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ نیب نے چند روز قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضبط کی گئی جائیداد کی کھلی نیلامی کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔