واشنگٹن:امریکی کمیشن نے اقلیتوں سے بدترین سلوک اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر مسلسل دوسرے سال ہندوستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی اس سفارش پر ہندوستانی حکومت نے گزشتہ سال برہمی کا اظہار کیا تھا اور اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکی محکمہ خارجہ اس مشورے پر عمل درآمد کرے گا اور اپنے قریبی اتحادی بھارت کی مذمت کرے گا۔