ہنگاموں اور احتجاج سے نمٹنے کیلئے ترک پولیس ماڈل کی تیاری

Muhammad Dastagir 21 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ہنگاموں اور احتجاج سے نمٹنے کیلئے ترک پولیس ماڈل پر کام شروع کردیا۔سینئرصحافی وتجزیہ کارسہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہنگاموں سےنمٹنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ترکی کی طرز پر ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے پنجاب میں پولیس کی حالیہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا ۔سپیسلائزڈ پولیس فورس سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان نہیں ہوگا ۔مستقبل میں ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے پیراملٹری فورس تعینات کرنے سےاجتناب کیا جائے گا ۔وزارت داخلہ کو ہنگاموں سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کا جامع پلان کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔