مذہبی،سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،عمران خان

Muhammad Dastagir 19 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں مذہبی اورسیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا، ہم سب نبی اکرم ﷺ سے پیار کرتے ہیں، میں نے ہمارے ملک کے عوام میں نبی اکرم ﷺ سے جو عشق دیکھا ہے کسی ملک میں نہیں دیکھا۔ جب کوئی نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو کیا حکومت کو اس کی تکلیف نہیں ہوتی؟۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں مذہبی اور سیاسی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں