مکہ میں بارش کے دوران طواف،روح پرورمناظردیکھنے میں آئے

Muhammad Dastagir 18 Apr, 2021 عالمی

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہااورروح پرورمناظردیکھنے میں آئے۔مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حرم شریف میں عمرہ زائرین نے خوشی کا اظہار کیا۔ بارش کے دوران حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔