شہزادہ فلپ کی خواہش کے مطابق آخری رسومات ادا کردی گئیں

Muhammad Dastagir 18 Apr, 2021 عالمی

لندن:ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ آنجہانی شہزادہ فلپ کی میت کو ان کی آخری خواہش کے مطابق ان کی اپنی ڈیزائن کردہ گاڑی میں ونڈزر کاسل لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تین بجے سہ پہرگولے داغ کر ایک منٹ کی خاموشی سے آخری رسومات کا آغاز ہوا، اس موقع پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر 6 منٹ کیلئے پروازوں کی آمد و رفت بھی روکی گئی۔ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں ان کے بیٹے پرنس چارلس اور پوتے پرنس ولیم اور پرنس ہیری اور ملکہ برطانیہ بھی شریک ہوئیں۔