وزیرداخلہ کاٹی ایل پی کے حوالے سے پھردوٹوک اعلان

Muhammad Dastagir 18 Apr, 2021 عالمی

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیاہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں سستا بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی نے 192 جگہوں کو بند کیا تھا لیکن اس وقت صرف لاہور کا یتیم خانہ چوک بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کر دیں گے۔ ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔