بھارت: کمبھ میلے میں ریکارڈ ایک لاکھ 84 ہزارکورونا کیسز

Muhammad Dastagir 15 Apr, 2021 عالمی

ھارت میں جاری مذہبی تہوار کمبھ میلے کے تیسرے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس پابندیوں اور مصنوعی آکسیجن کی کمی کے باوجود ہندو یاتری، مذہبی تہوار کے لیے جمع ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 84 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 85 ہوگئی۔ھارت میں جاری مذہبی تہوار کمبھ میلے کے تیسرے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس پابندیوں اور مصنوعی آکسیجن کی کمی کے باوجود ہندو یاتری، مذہبی تہوار کے لیے جمع ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 84 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 27 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 85 ہوگئی۔