کابل:افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔ طالبان ترجمان محمد نعیم وردک کا اعلان امریکی میڈیا رپورٹس کے بعد آیا ہے جس کے مطابق امریکی صدر آئندہ چند روز میں جو بائیڈن افغانستان سے تمام امریکی فوجیں 11 ستمبر تک نکالنے کا اعلان کرینگے۔