رمضان کا چاند نظر آگیا،کل ملک بھر میں ایک ساتھ پہلا روزہ

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 عالمی

پشاور،ملتان(اردو ویب نیوز)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت پشاور میں ہوا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں ہوا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جب کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔